لہسن کے ذریعے کمزور بینائی کو پھر سے ٹھیک کیسے کیا جاسکتا ہے؟ آپ بھی جانئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
eyesight garlic

آپ نے لہسن کو دل کی بیماریوں کو ٹھیک کرنے کے بارے میں تو پڑھ رکھا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو کمزور بینائی ٹھیک کرنے کے لئے اس کے استعمال کے بارے میں بتائیں گے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ عمر گزرنے کے ساتھ نظر کی کمزوری ہونا ایک عام سی بات ہے جس کی وجہ وہ یہ بتاتے ہیں کہ کولیسٹرول بڑھنے سے جہاں جسم کے دوسرے حصوں کو نقصان پہنچتا ہے وہیں آنکھوں کی بینائی بھی اس سے متاثر ہوتی ہے۔ہارورڈ میڈیکل سکول کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کولیسٹرول کم رکھنے سے بڑھتی عمر سے ہونے والی بینائی کی کمزوری کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کولیسٹرول بڑھنے سے آنکھ کی پتلی میں چربی اکٹھی ہوتی رہتی ہے جس کی وجہ سے بینائی کمزور یا جا بھی سکتی ہے۔تحقیق میں 23ایسے شرکاءکو Lipitorنامی دوائی گئی جن کی بینائی بڑھتی عمر سے متاثر ہوچکی تھی۔Lipitorنامی دوائی کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے کولیسٹرول کوکم کرنے میں مدد ملتی ہے۔23میں سے 10شرکاءکی نظر کے نیچے چربی کم ہوئی اور ان کی نظر میں بہتری دیکھی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن بھی ایک ایسی دوائی کا کردار ادا کرتا ہے جس کی مدد سے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر دن میں آدھی توڑی لہسن کھایا جائے تواس سے کولیسٹرول کم ہوجاتا ہے ۔ ماہرین صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ہمارا بلڈ پریشر زیادہ رہے تو جسم میں خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے اور آنکھ کی بینائی کم ہوجاتی ہے۔ہماری آنکھ کی پتلی کو آکسیجن کی مناسب مقدار چاہیے ہوتی ہے لیکن ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ایسا نہیں ہوپاتا اور نظر کمزور ہونے لگتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لہسن کو پیس کر یا چباکر کھایا جائے تو اس میں سے نکلنے والے پانی کی وجہ سے ہمارے جسم کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رہنے سے آنکھ کے افعال ٹھیک رہتے ہیں۔لہذاآپ کو چاہیے کہ لہسن کو کسی چمچ یا چاقو سے دباکر توڑ لیں اور پھراس کا استعمال کریں کہ اس طرح نظر ٹھیک رہے گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں