دفتر والوں، اسمارٹ رہنا ہے!۔۔تو ان ہدایات پر عمل کیجیے
  • 1
  • 0

http://tuition.com.pk
employees office exercise

دفتر میں بہت سے لوگوں کے کام کی نوعیت اس طرح کی ہوتی ہے کہ انہیں دفتر میں طویل دورانیے تک نقل و حرکت کے بغیر ہی بیٹھا رہنا پڑتا ہے جو ان کے وزن میںزیادتی ، پیٹ کے گرد چربی اور ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

وزن کو کم کرنے لئے جن ورزشوں کی ضرورت ہوتی ہے اس کےلئے ان لوگوں کے پاس وقت ہی نہیں ہوتا، وہ کئی قسم کے ٹوٹکے بھی استعمال کرتے ہیں ،کئی ورزشوں کے چکر میں بھی پڑتے ہیںتاہم وہ اس سے چھٹکارہ حاصل نہیں کرپاتے۔

صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ نے چھ ایسے طریقے لکھے ہیں جو دفتر میں کام کے لیے بیٹھے رہنے کے دوران وزن کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

– سبز چائے
کام کے دوران بھوک یا جسم میں پانی کی کمی محسوس ہو تو کافی یا چائے سے گریز کریںبلکہ سبز چائے نوش فرمائیں اس سے پیاس کے دور ہونے کے ساتھ اضافی وزن کو بھی کم کرتی ہے۔ سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور کیمیائی مرکب ای جی سی جی جسم میں اضافی چکنائی کو گھلا دیتا ہے۔

بھنا ہوا آلو
یہ تاثر ضرور ہے کہ آلو وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن اس کے برعکس بھنا ہوا آلو وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق بیک کیے ہوئےآلو میںروایتی تلے ہوئے آلو کے مقابلے میں کم کیلوریز اور چکنائی پائی جاتی ہے۔

ہنسیے
ہنسنے کا عمل وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ تقریباً 15 سے 20 منٹوں تک ہنسنے سے جسم میں 40 کیلوریز تک جل سکتی ہیں۔ اس عمل سے جسم میں اضافی چربیوں کو کم کرنے اور میٹابولزم کے عمل کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

چلنا 
دفتر کے احاطے میں ہی تھوڑے فاصلے تک چلنا یا کام کے دوران کبھی کبھی کرسی سے کھڑے ہو کر پھر بیٹھنا، یہ بھی چربی کو جمع ہونے سے روکتی ہے، اس سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

– ہلکی ورزش 
دفتر میں بیٹھنے کے دوران ہلکی پھلکی ورزش کرنے سے نہ صرف اضافی وزن سے نجات ملتی ہے بلکہ اس سے جسم میں لچک بھی برقرار رہتی ہے۔

– کھانے میں احتیاط
کام کے اوقات میں کھانے پینے میں دانش مندی اختیار کرنا وزن کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں ہلکی پھلکی اشیاء کھانی چاہئیں۔ پاپ کارن ایک مثالی کھانا سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس کے ذریعے طویل دورانیے تک سیر رہنے کا احساس باقی رکھا جاسکتا ہے اور یہ وزن کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں