کانوں میں گھنٹیاں بجنے کے پیچھے کیا راز ہے؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
ear pain reason

کانوں میں گھنٹیاں بجنے کے پیچھے کیا راز ہے؟

بہت سالوں سے ماہرین اس بات کی کھوج میںتھے کہ آخر انسانوں کے کانوں میںاچانک گھنٹیاں کیوں بجنا شروع ہوجاتی ہیں۔ماہرین کے مطابق امریک میں لگ بھگ 45 ملین لوگ کانوں میں گھنٹیاں بجنے سے متاثر ہیں اور پوری دنیا میں کئی افراد اس مشکل سے دوچار ہیں۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کسی انسان کوشدید بیماری لاحق ہوتی ہے تو اس کے اثرات کانوں کے بجنے کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔

جورج ٹاﺅن یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ کان کا بجنا کسی بیماری کا ردعمل ہوتا ہے۔کچھ افراد کو اچانک سے کان میں گھنٹیاں بجنا سنائی دینے لگتی ہیںجبکہ ان کے آس پاس کوئی موسیقی وغیرہ نہیں چل رہی ہوتی اس کے باوجود ان کو گھنٹیاں سنائی دے رہی ہوتی ہیں۔

ماہرین نے انسانی دماغ کو تفصیل سے پڑھنے کے بعد اس بات کا اندازہ لگایا ہے کہ انسانی جسم چند محافظ ہوتے ہیں جب وہ کمزور پڑنے لگتے ہیں تو مختلف بیماریاں انسانی جسم میں جنم لینے لگتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اچانک سے بیٹھے بیٹھائے انسانوں کے کان بجنا شروع ہو جاتے ہیں۔اس سے ہمارے سیروٹونن اور ڈوپامائن جوکہ انسانی بدلتے جذبات سے جوڑے ہوتے ہیں ، جیساکہ ڈپریشن اور موڈ وغیرہ۔

ماہرین کے مطابق کانوں میں اچانک آنے والی گھنٹی کی آواز کاتعلق دماغ سے ہوتا ہے ۔جب دماغ کے گیٹ کیپنگ متاثر ہونے لگتی ہے تو اس طرح کی آوازیں انسان کو سنائی دینا شروع ہوجاتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پر وسیع تحقیق کی ضرورت ہے، کیونکہ دنیا میں کئی افراد اس چیز سے متاثر ہیں اور چونکہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے لہذا اس معاملے پر غورو فکر کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں