ذیابیطس سے بچنے کا آسان نسخہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
cure england research diabetes

دنیا میں اس وقت ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اسے خاموش قاتل بھی قرار دیا جاتا ہے جو مختلف جسمانی اعضاءمیں خرابی کا باعث بنتا ہے، اب طبی ماہرین نے کہا ہے کہ محض ایک چیز سے پرہیز کرکے اس جان لیوا مرض کا شکار ہونے سے بچا جاسکتا ہے۔

برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق میٹھے مشروبات یا سافٹ ڈرنکس کا استعمال ہر سال ہزاروں افراد (صرف برطانیہ میں) کو ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار بنارہا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ میٹھے مشروبات ہی ایک دہائی کے دوران امریکا اور برطانیہ میں لاکھوں افراد کو ذیابیطس کا مریض بنانے کا باعث بنے ہیں۔تحقیق کے مطابق امریکا اور برطانیہ میں ان مشروبات کا استعمال بالترتیب 54 اور 49 فیصد تک ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال ہزاروں افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

محققین کے مطابق ان مشروبات کا استعمال معمول بنالینے سے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ 2 سے 13 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف چینی کے مشروبات ہی نہیں بلکہ ڈائٹ ڈرنکس بھی میٹھے مشروبات کا صحت مند متبادل ثابت نہیں ہوسکتیں۔اسی طرح ایک اور امریکی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پیدائشی کم جسمانی وزن اور لڑکپن میں غیر صحت مند طرز زندگی بھی ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں