وہ پھل جس کا جوس پینے سے جوڑوں میں دردیں ختم ہوجاتی ہیں، تازہ تحقیق میں بڑا انکشاف
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
cranberry benefits scientist

 عمر کے ساتھ لوگوں، بالخصوص خواتین کو جوڑوں کا درد لاحق ہوجاتا ہے جس کے علاج میں بسااوقات ادویات بھی ناکام ہو جاتی ہیں۔ 

تاہم اب سائنسدانوں نے ایک ایسا پھل بتا دیا ہے جس کا جوس پینے سے اس درد سے نجات پائی جا سکتی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ پھل ’کروندا‘ (Cranberry)ہے جس کے متعلق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ اس کے جوس کا ایک گلاس پیا جائے تو جوڑوں کا درد ختم ہو جاتا ہے۔ برازیل کی یونیورسٹی آف لونڈرینا کے سائنسدانوں نے ا س تحقیق میں 41خواتین پر تجربات کیے۔ یہ تمام خواتین جوڑوں کے درد میں مبتلا تھیں۔ انہیں سائنسدانوں نے دو گروپوں میں تقسیم کیا اور ایک گروپ کو تین ماہ تک روزانہ کروندا کا ایک گلاس جوس پینے کو کہا۔ تین ماہ بعد جب ان خواتین کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے تو معلوم ہوا کہ جوس پینے والے گروپ کی خواتین میں ان اینٹی باڈیز کا لیول بہت کم ہو چکا تھا جو مدافعتی نظام پر حملہ آور ہوتی ہیں اور جوڑوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ان خواتین میں جوڑوں کی سوزش کی علامات بھی بہت کم ہو چکی تھیں۔دوسرے گروپ کی خواتین جنہیں ان کی معمول کی خوراک جاری رکھنے کو کہا گیا تھا ان کے جسم میں تین ماہ بعد کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی بلکہ ان میں سے اکثر میں درد اور سوزش کی شکایات پہلے سے زیادہ ہو چکی تھیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں