باداموں والی چائے،قبض اورعینک کا حیران کن علاج
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
constipation treatment almonds tea

چائے نہ پینے والوں کا موقف ہے کہ چائے انسان کو بوڑھا کردیتی ہے حالانکہ یہ چائے کا قصور نہیں بلکہ اسکو بنانے کے طریقے پر منحصر ہے کہ اسکو کیسے بنایا جاتا ہے ۔

ہر چائے نقصان دہ نہیں ہوتی بلکہ چائے کی اقسام میں ایسی چائے بھی شامل ہے جو منٹوں میں انسان کو دن بھر کی تھکن اور کمزوری سے نجات دے دیتی ہے ۔اطبا کے مطابق یہ چائے باداموں کی چائے ہے جسے چائے کی پتی کے ساتھ ہی ابال کر بنایا جاتا ہے۔ یہ طبی طور پر انتہائی فائدہ مند چیز ہے۔ یہ تبخیر معدہ اورنظرکی کمزوری کو ختم کردیتی ہے ۔ صبح شام چائے بناتے وقت بجائے دودھ کے اکیس عدد باداموں کو پانی میں پیس کر اس میں شامل کردیا جائے تو اس سےاضافی ناشتہ کی ضرورت نہیں رہتی ۔ سرد مزاج والے چینی کی بجائے شہد کا اضافہ کر لیں اور حسب دستور چائے بنا کر استعمال کریں تو انہیں زیادہ فائدہ ہوتا ہے کیونکہ بادام اور شہد نیم گرم نوش کرنے سے بدن میں اضافی توانائی پیدا ہوتی ہے اور آنتوں کا فعل درست رہتا ہے۔قبض کے مریضوں اور جنہیں نیند کا مسئلہ رہتا ہے انہیں باداموں والی چائے پینی چاہئے۔یہ کولیسٹرول کو اعتدال پر لاتی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں