کوکا کولا میں دودھ ملا دیا جائے تو کیا ہوتاہے؟آپ بھی حیرت انگیز نتیجہ جانئے
  • 10
  • 60

http://tuition.com.pk
cocacola milk

گرمیوں کی آمد آمد ہے اور اس موسم کے مشروبات میں دودھ سوڈے کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ اگرچہ آپ نے رنگ رنگ کا دودھ سوڈا پیا ہوگا لیکن اگر آپ مکمل طور پر بے رنگ دودھ سوڈے سے لطف اندوزہونا چاہتے ہیں تو اب اس کا سادہ فارمولا بھی سامنے آگیا ہے۔

یوٹیوب پر بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کوکا کولا میں دودھ شامل کرنے سے نہایت غیر متوقع اور دلچسپ نتیجہ برآمد ہوتا ہے۔اگر آپ کوکا کولا کی بوتل میں تھوڑا سا دودھ ڈال کر اسے کچھ وقت کے لئے پڑا رہنے دیں تو اس کا رنگ غائب ہوجائے گا اور گہرے رنگ کے ذرات پیندے میں جمع ہوجائیں گے۔ سائنس بلاگ ”سٹیو سپینگلر سائنس“ نے اس دلچسپ تبدیلی کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کوکا کولا کا رنگ غائب ہونے کی وجہ فارسفورک ایسڈ اور دودھ کا تعامل ہے۔ فاسفورک ایسڈ کے مالیکیول دودھ کے مالیکیولز کے ساتھ چسپاں ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی کثافت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور یہ باقی محلول سے علیحدہ ہوکر پیندے میں بیٹھ جاتے ہیں۔ باقی ماندہ محلول کی کثافت کم ہونے کی وجہ سے یہ اوپر آجاتا ہے اور یوں آپ کاکولا کی بوتل کو بے رنگ دیکھتے ہیں۔ جنوری میں اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک تقریباً 40 لاکھ دفع دیکھا جاچکا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں