’میرے بال اچانک تیزی سے گرنے لگے، سب حربے ناکام ہوگئے تو ایک ماہ یہ سستی ترین چیز استعمال کی اور سر پھر نئے بالوں سے بھر گیا‘ نوجوان لڑکی نے سب سے مشکل مسئلے کا سب سے سستا حل بتادیا
cheapest hair fall treatment

بالوں کا گرنا کسی حد تک قدرتی بات تو ہے لیکن آج کل کی ناقص غذاﺅں نے اس مسئلے کو زیادہ پیچیدہ کر دیا ہے۔نوجوانی کے عالم میں ہی لوگ گنجے ہو رہے ہیں اور حتٰی کہ خواتین کو بھی بال تیزی سے گرنے کا مسئلہ لاحق ہو چکا ہے۔

افسوس کہ ہم ایسی صورت میں ٹوٹکے اور ادویات تو بہت استعمال کرتے ہیں لیکن اپنی غذا کی جانب توجہ نہیں کرتے۔ بال گرنے میں ناقص خوراک اور بال دوبارہ اگانے میں اچھی خوراک کا کتنا بڑا کردار ہے، آسٹریلوی لڑکی کمبرلی نیسن کی کہانی سے آپ کا اس کا اندازہ بآسانی کر سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ کمبرلی نیسن کا کہنا ہے کہ ”روزمرہ پریشانیوں میں کچھ زیادہ ہی گھری رہنے کی وجہ سے میں اپنی خوراک کا مناسب طور پر خیال نہیں رکھ رہی تھی۔ چند ماہ قبل جب میرے بال تیزی سے گرنے لگے تو بھی میری توجہ خوراک کی جانب نہیں گئی، بلکہ میں سمجھ رہی تھی کہ بالوں کو ڈائی کرنا اور کیمیکل والے کاسمیٹکس کا استعمال کرنا ان کے گرنے کا سبب بن رہا تھا۔ میرے بال اتنی تیزی سے گررہے تھے کہ میں گنجی لگنے لگی تھی۔ میں نے اس صورتحال سے پریشان ہوکر اپنے بالوں کو ڈائی کرنا چھوڑ دیا اور ان پر کسی بھی قسم کے لوشن، آئل یا دیگر کاسمیٹک مصنوعات کا استعمال بھی نہیں کرتی تھی، مگر اس کے باوجود میرے بال گرنے کا مسئلہ حل نہ ہوا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں