’سڑک پر گاڑیوں کا شور وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے‘ اور کونسی اشیاء آپ کو موٹا بناسکتی ہیں؟ جانئے ناقابل یقین حقائق
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
causes weight obesity

لندن: وزن بڑھنے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے زیادہ کھانا،ورزش سے دوری، بے وقت کھان وغیرہ لیکن آج ہم آپ کو وزن بڑھنے کی چند ایسی ناقابل یقین وجوہات بتائیں گے جن کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
ٹریفک کا شور
سویڈن کے ادارے Karolinskaانسٹیٹیوٹ کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹریفک کا شور مسلسل سننے سے لوگوں کے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر ٹریفک اور ہمارے اردگرد کی آواز45ڈیسیبل (جو کہ عموماًلوگوں کی بات چیت کیو جہ سے ہوتی ہے)سے زائد ہوتو وزن میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔ان کا کہنا ہے ہر5ڈیسیبل کے اضافے سے کمر 21ملی میٹر بڑھتی ہے جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ شور کی وجہ سے ہمارے ذہنی تناؤ میں اضافہ ہوتا ہے اور ہمارا وزن بڑھتا ہے۔
سورج کی روشنی سے دوری
Aberdeenیونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے 2008ء میں سکاٹ لینڈ کی 3100خواتین پر تحقیق کی اور یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ وزن والی خواتین میں وٹامن ڈی کی کمی دیکھی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ سورج کی روشنی سے دوری وٹامن ڈی کی کمی واقع ہوئی اور ساتھ ہی یہ وجہ وزن میں اضافے کا باعث بنی۔
کارڈ سے خریداری
ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے خریداری کرتے ہیں ان کا وزن زیادہ بڑھتا ہے۔امریکی تحقیق کار کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم میں ایک کلاک ہوتا ہے جو کھانے کے وقت کو مانیٹر کرتے ہوئے ہمارے وزن اور کھانے میں توازن رکھتا ہے لیکن جب ہم کارڈ کا وقت بے وقت استعمال کرتے ہیں تو ہم ڈونٹ، کیم،پیسٹری وغیرہ کھانے لگتے ہیں جس سے جسمانی کلاک متاثر ہوتا ہے اور ہمارا وزن بڑھتا ہے۔
بہت زیادہ سونا
کینیڈا میں کی گئی ایک چھ سالہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ 9سے10گھنٹے سوتے تھے تو ایسے افراد میں 21فیصد وزن بڑھنے کے امکانات تھے۔2009ء میں شاؤ ہونے والی تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زیادہ سونے والے افراد کو موٹاپے کے علاوہ ذیابیطس کے امکانات بھی زیادہ تھے۔
ڈائیٹ مشروبات کا استعمال
جان ہاپکنس بلوم برگ سکول کی تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ عام مشروبات کی نسبت ڈائیٹ مشروبات کا استعمال کرتے ہیں ان کا باڈی ماس BMIزیادہ ہوتا ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ کم کیلوریز والے مشروبات کی وجہ سے لوگ دیگر کیلوریز زیادہ لیتے ہیں جس کی وجہ سے وزن بڑھنے لگتا ہے۔
جلدی جلدی کھانا
یونان میں کی گئی تحقیق میں یہ بات علم میں آئی کہ جو لوگ جلدی میں کھانا کھاتے ہیں انہیں آہستہ کھانے والے لوگوں کی نسبت جلد اور زیادہ بھوک لگتی ہے جس کی وجہ سے ان کا وزن بڑھنے لگتا ہے۔
زیادہ کافی کا استعمال
ایک آسٹریلوی تحقیق کار وینس میتھیوز کا کہنا ہے کہ کافی میں پایا جانے والا chlorogenicایسڈ وزن کے لئے کافی اہم ہوتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اگر ایک حد تک کافی پی جائے تو وزن کنٹرول میں رہتا ہے لیکن اگر بہت زیادہ کافی یعنی پانچ سے چھ کپ روزانہ پیئے جائیں تو وزن بڑھتا ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں