وہ جادوئی تیل جو آپ کے بالوں کو انتہائی موٹا اور گھنا بنادے گا
castor oil magical oil

تمام خواتین اور مردوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بال مضبوط ،موٹے اور گھنے ہوںاور اس مقصد کے لئے وہ کئی طرح کے ٹوٹکے بھی آزماتے ہیں

جن کا کبھی فائدہ ہوتا ہے اور کبھی کوئی اثر ہی نہیں ہوتا لیکن آئیے آپ کو کیسٹر آئل کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں جس کے استعمال سے آپ موٹے اور گھنے بال حاصل کرلیں گے۔
*اس میں وٹامن ای،منرلز اورپروٹین پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے سر کی جلد جراثیم سے محفوظ رہنے کے ساتھ تندرست ہوتی ہے۔
*اس میں اومیگا 9فیٹی ایسڈ ہوتا ہے جس کی وجہ سے بال صحت مند ہوتے ہیں۔یہ بالوں کی جڑوں تک پہنچ کر ان میں رچ بس جاتا ہے جس سے بیکٹیریا ،وائرس اور فنگس نہیں ہوتی۔
*اس کے باقاعدہ استعمال سے سر کی جلد میں سوزش نہیں ہوتی اور بال بھی نہیں گرتے۔
*اگر آپ کو سر میں درد کی شکایت رہتی ہے کیسٹر آئل کی مالش سے یہ مسئلہ دور ہوسکتا ہے۔
*کئی افراد کو خشکی اور سکری کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے لیکن کیسٹر آئل کی وجہ سے یہ مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں