وزن اور جسامت کے ہمارے کیریئر پر کیا اثرات ہوتے ہیں، جان کر آپ کو یقین نہ آئے گا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
career weight body

ہمارے قد اور وزن کا تعلق صرف اسی بات سے نہیں ہے کہ ہم دوسروں کو کیسے نظر آتے ہیں، بلکہ اس کا ہمارے کرئیر اور کمائی سے بھی گہرا تعلق ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایکسیٹر کی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگ لمبے قد والے مردوں اور دبلی پتلی خواتین کو زیادہ خوش شکل اور پسندیدہ سمجھا جاتا ہے، جبکہ چھوٹے قد والے مردوں اور موٹی عورتوں کے خلاف منفی خیالات پائے جاتے ہیں، جس کا نتیجہ بالآخر ایسے مردوں اور خواتین کی زندگی اور کیرئیر پر گہرے اثرات کی صورت میں نکلتا ہے۔  تحقیق کے دوران برطانیہ میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد کے قد، وزن اور ان کی تعلیم، ملازمت کے مواقع اور آمدنی کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیاگیا۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جن مردوں کا قد اپنے جیسی قابلیت اور خاندانی پس منظر رکھنے والوں کی نسبت تقریباً 18 سینٹی میٹر کم تھا، ان کی سالانہ تنخواہ بھی تقریباً 2100 ڈالر (تقریباً 2لاکھ 10ہزار پاکستانی روپے) کم تھی۔ اسی طرح جن خواتین کا وزن اپنے جیسی قابلیت اور خاندانی پس منظر والی دیگر خواتین کی نسبت تقریباً 6.3 کلوگرام کم تھا ان کی سالانہ آمدنی بھی تقریباً اسی تناسب سے کم تھی۔ تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ چھوٹے قد والے مردوں اور موٹی خواتین کو ابتداءسے ہی مسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ انہیں پہلے تو اچھی تعلیم کے مواقع نسبتاً کم ملتے ہیں، اس کے بعد ان کے لئے ملازمت کے مواقع لمبے قد والے مردوں اور سمارٹ خواتین کی نسبت کم ہوتے ہیں، اور اس کا نتیجہ بالآخر مجموعی آمدنی میں بھاری کمی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ تحقیق کاروں کا خیال ہے کہ اس فرق کی اہم وجہ معاشرے میں چھوٹے قد اور موٹی خواتین کے بارے میں پائے جانے والے منفی تصورات ہیں، جن کی اصل بنیاد ہمارے بے بنیاد نظریات پر ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں