شوگر سے بچاو کا مزیدار طریقہ جو آپ کو پسند آئے گا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
butter cure sugar

ویسے تو کہا جاتا ہے کہ مکھن کا بہت زیادہ استعمال کولیسٹرول کی سطح بڑھانے سمیت دیگر طبی مسائل کا باعث بنتا ہے مگر یہ ذیابیطس سے تحفظ بھی فراہم کرسکتا ہے۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔این ایم ایم ایف ریسرچ سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سیچوریٹڈ فیٹ کی ایک قسم ہیپٹاڈیکانوک ایسڈ انسانوں میں ذیابیطس سے قبل کی علامات کو ریورس کرنے میں مدگار ثابت ہوسکتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مکھن کا استعمال درحقیقت صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے کیونکہ یہ ذیابیطس جیسے جان لیوا مرض سے تحفظ دیتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہیپٹاڈیکانوک ایسڈ انسولین لیول اور بلڈ گلوکوز کی سطح کو کم کرتا ہے جس سے ذیابیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔یہ جز عام طور پر دہی اور دودھ میں بھی پایا جاتا ہے تاہم اس کی زیادہ مقدار مکھن میں ہوتی ہے۔محققین کے مطابق کم چربی یا فیٹ فری دودھ کی مصنوعات سے اس جز کی کمی ہوتی ہے جس کے نتیجے میں ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔محققین نے 55 فیٹی ایسڈز کے نتائج کو ڈولفن مچھلیوں پر آزمایا جس کے بعد یہ نتائج سامنے آئے۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ مکھن کو اپنی غذا کا حصہ بنانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں