ہفتے میں 6 منٹ چھلانگیں مارنے کا صحت کے لئے انتہائی حیران کن فائدہ سامنے آگیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
bones jump benefits health

بچوں کو اچھل کود کرتے تو آپ نے بہت دیکھا ہو گا لیکن یہ اچھل کود بڑوں کے لیے کس قدر فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے، اس حوالے سے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔

  مانچسٹر میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”عمر کے ساتھ ساتھ مردوخواتین کی ہڈیاں سخت ہوتی چلی جاتی ہیں اور ان میں شکست و ریخت ہونے لگتی ہے جس سے لوگوں کو چلنے پھرنے، حتیٰ کہ کھڑا ہونے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم جو لوگ ہفتے میں صرف 6منٹ تک چھلانگیں لگاتے رہیں وہ بڑھتی عمر میں اس عارضے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔“ سائنسدانوں نے اس تحقیق میں متعدد خواتین پر تجربات کیے کیونکہ اس بیماری سے خواتین مردوں کی نسبت زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر گلین مونٹگمری کا کہنا تھا کہ ”ہم نے خواتین کو ہفتے میں تین بار دو دو منٹ کے لیے چھلانگیں لگانے کو کہا جس کے انتہائی حیران کن نتائج سامنے آئے۔ یہ خواتین ہفتے میں اوسطاً30چھلانگیں لگاتی رہیں اور 4ماہ بعد ان کی ہڈیوں کی صحت پہلے کی نسبت کئی گنا بہتر ہو گئی۔ “ ڈاکٹر گلین کے مطابق لوگ زمین پر کھڑے ہو کر بھی چھلانگیں لگا سکتے ہیں۔ اگر چھلانگ لگاتے ہوئے بازوﺅں کو بھی اوپر کی طرف اٹھایا جائے تو اس ورزش کے زیادہ بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ یہ ورزش کرتے رہیں ان کی ہڈیوں کی کثافت (Bone mineral density)سالانہ 2فیصد کی شرح سے بڑھتی رہتی ہے، جو بڑھتی عمر میں اوسٹیوپراسس (Osteoporosis)کی بیماری سے محفوظ رہنے کے لیے کافی ہے۔ “

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں