گوشت دل ، کولیسٹرول اور شوگر کی بیماریوں کیلئے مفید ہے
beneficial meat sugar cholesterol

 گوشت دل ، کولیسٹرول اور شوگر کی بیماریوں کیلئے مفید ہے

شتر مرغ فارمز کے قیام کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ، ملکی معیشت کیلئے مفید شتر مرغ کا گوشت مختلف بیماریوں کیلئے بے حد مفید ہے اور پاکستان میں بھی اب شتر مرغ کا گوشت استعمال کیا جانے لگا ہے اسی لئے ملک کے مختلف علاقوں میں شتر مرغ کو پالنے کیلئے فارم ہاؤسز قائم کیئے جارہے ہیں ۔ شتر مرغ کے گوشت کی افادیت سامنے آنے کے بعد پاکستان میں بھی شتر مرغ کے گوشت کا استعمال شروع ہوگیا ہے ۔ جہلم اور اس کے گرد ونواح میں شتر مرغ کے فارمز قائم ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔شتر مرغ کے ایک فارم کے مالک راجہ تنویر کے مطابق جہلم کی آب وہوا شتر مرغ کو پروان چڑھانے کیلئے بہت موافق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انکے کے فارم میں 25 شتر مرغ ہیں ، ایک شتر مرغ ایک وقت میں دو کلو اور پورے دن میں 6کلو خوراک کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے شتر مرغ کا کاروبار کرنے پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا ہوا ہے لیکن انکی افزائش پر فی الوقت ملک میں کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔شتر مرغ کا گوشت پاکستان کی آبادی کے تناسب سے ابھی کم اور عام آدمی کی پہنچ سے بہت دور ہے۔ماہرین صحت کے مطابق شتر مرغ کا گوشت کسی بھی گوشت کا بہترین نعم البدل ہے جودل کی بیماری، کولیسٹرول اور شوگر کا بہترین علاج بھی ہے ۔ -

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں