آپ کی صحت کیلئے اس سبزی میں ایسے ناقابل یقین فوائد کہ جان کر آپ کھائے بغیر نہ رہ سکیں گے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
beet benefits

آپ کی صحت کیلئے اس سبزی میں ایسے ناقابل یقین فوائد کہ جان کر آپ کھائے بغیر نہ رہ سکیں گے

چقندر کا ہماری صحت پر بہت زیادہ اثر ہوتا ہے اور اس کے فوائد اس قدر زیادہ ہیں کہ اگر آپکو بتایا جائے تو آپ بھی فوری طور پر اس کا استعمال شروع کردیں گے،آئیے آپ کو اس کے کچھ فوائد بتاتے ہیں۔
*اس کے استعمال سے ہمارا میٹابولزم بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔
*چقندر میں وٹامن بی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ شریانوں اور وریدوں کی دیواروں کومضبوط کرتا ہے۔
*اس میں منرلز کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔پوٹاشیم اور فولیٹ دل کو اورمیگنیشیم ہڈیوں کومضبوط کرتا ہے،آئرن اور فاسفورس جسم کو توانائی دیتا ہے۔اس میں موجود آئیوڈین کی وجہ سے تھائیورائیڈہارمونز بہتر ہوتے ہیں۔
*اس میں موجودکوبالٹ کی وجہ سے وٹامن بی12بنتی ہے جو صحت کے لئے بہت مفید ہے۔
*اس میں موجود ‘بیٹالین‘کی وجہ سے جسم سے زہریلا مواد نکل جاتا ہے۔
*اس میں موجود’بیٹاسائنینز‘کی وجہ سے کینسر کے خلیوں کی نشوونما رُک جاتی ہے۔
*اس میں موجود فائبر کی وجہ سے نظام انہضام بہترطریقے سے کام کرتا ہے۔
*اس کے استعمال سے وٹامن ڈی کو ہضم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
*اس کے استعمال سے کولسیٹرول اوربلڈ پریشر اعتدال میں رہتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں