اگر کبھی کوئی ریچھ آپ پر حملہ کرنے لگے تو یہ ایک کام کرکے آپ بآسانی زندہ بچ سکتے ہیں! وہ معلومات جو کسی دن آپ کی زندگی بچاسکتی ہیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
bear useful tips attack precaution

اگر کبھی کوئی ریچھ آپ پر حملہ کرنے لگے تو یہ ایک کام کرکے آپ بآسانی زندہ بچ سکتے ہیں! وہ معلومات جو کسی دن آپ کی زندگی بچاسکتی ہیں

جنگل میں اچانک کسی شخص پر ریچھ حملہ آور ہو جائے تو آدمی اپنی بوکھلاہٹ اور خوف کے باعث اپنا نقصان کروا بیٹھتا ہے حالانکہ اگر ایسے موقع پر ذرا سی عقلمندی کا مظاہرہ کیا جائے تو نہ صرف نقصان سے بچا جا سکتا ہے بلکہ ریچھ کو دم دبا کر بھاگنے پر مجبورکیا جا سکتا ہے۔ بہت سے لوگ نہیں جانتے ہوں گے کہ ریچھ انسانوں سے اس سے زیادہ خائف ہوتا ہے جتنے کہ انسان اس سے ہوتے ہیں۔ ایسے ہی سویڈین میں رالف پیرسن نامی ایک شخص اپنی بیوی کے ہمراہ جنگل میں گھوم رہا تھا۔ ان کے ساتھ ان کا کتا بھی موجود تھا۔ اچانک کتے نے بھونکنا شروع کر دیا، جس پر رالف پیرسن کو خطرہ محسوس ہوا۔ اسی اثناءمیں ایک ریچھ درختوں کے جھنڈ سے نکل کر سیدھا دوڑتا ہوا پیرسن کی طرف آیا، مگر پیرسن نے بوکھلانے کی بجائے اپنے اوسان بحال رکھے اور ریچھ کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔  جب ریچھ درختوں سے نکل کر پیرسن کی طرف آ رہا تھا، پیرسن نے اپنے بازو اوپر اٹھائے اور زور سے چیخا، جس سے ڈر کر ریچھ نے فوراً اپنا راستہ بدلا اور واپس درختوں کے جھنڈ میں گھس گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ ریچھ کے سامنے بڑی جسامت کی چیز نظر آئیں تو وہ آپ سے ڈر جائے گا۔ کالے ریچھ کی طرح بھورا ریچھ بھی انسان پر حملہ کرنے سے کتراتا ہے۔ ریچھ صرف اسی صورت میں انسان پر حملہ آور ہوتے ہیں جب انہیں اشتعال دلایا جائے۔ ماہرین نے بتایا کہ جب ریچھ حملہ آور ہو جائے تو انسان کو بھاگنے کی بجائے تن کر کھڑے ہو جانا چاہیے اور بلند آواز میں بولنا چاہیے، تا کہ ریچھ آپ کو خود سے بڑا اور طاقتور سمجھے۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں