بے خوابی دمہ کا شکار بنائے
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
asthma habits reason

بے خواب راتیں یا یوں کہہ لیں کہ کم سونا آپ کو دمے جییسی بیماری کا شکار بناسکتا ہے۔

یہ بات ناروے میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ٹرونڈہائیم یونیورسٹی ہاسپٹل کی تحقیق کے دوران 18 ہزار سے زائد بالغ افراد کا جائزہ لیا گیا جن میں سے دو تہائی کو سونے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جو لوگ بے خوابی کا شکار ہوتے ہیں، ان میں دمہ کے مرض کا خطرہ اچھی نیند لینے والوں کے مقابلے میں 3 گنا تک بڑھ جاتا ہے۔ محققین کے خیال میں کم نیند کے نتیجے میں جسم میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جو سانس کی نالیوں پر بہت زیادہ مضر اثرات مرتب کرتی ہیں۔ دمہ ایک ایسا مرض ہے جس کے مریضوں کی تعداد دنیا بھر میں تیس کروڑ سے زائد ہے جس کی بڑی وجہ تمباکو نوشی، موٹاپا اور فضائی آلودگی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بے خوابی یا کم سونے کی عادت دمہ کے مریضوں میں عام شکایت ہے مگر پہلی بار یہ بات سامنے آئی ہے کہ اچھی نیند سے دوری بھی اس مرض کا شکار بنا سکتی ہے۔ تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن افراد میں دمہ کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے انہیں سونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور اگلی ایک دہائی میں ان کے اندر یہ مرض سامنے آنے کا امکان ہوتا ہے۔ اسی طرح جو لوگ رات گئے سونے اور صبح جلد اٹھنے کے عادی ہوتے ہیں ان میں یہ خطرہ 92 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ ہفتے میں محض ایک بار بھی نیند کی کمی دمہ کی تکلیف میں مبتلا ہونے کا امکان 94 فیصد تک بڑھا سکتی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں