کیا آپ کو معلوم ہے انسانی جسم میں ’اپینڈکس‘ کا کیا مقصد ہوتا ہے؟بے فائدہ سمجھے جانے والے انسانی عضو کا انتہائی حیران کن فائدہ سائنسدانوں نے تلاش کر لیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
appendix reason

ہمیشہ سے ہی یہ سمجھا گیا ہے کہ ’اپینڈکس ‘انسانی جسم میں ایک اضافی اور فضولچیز ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس کا ایک ایسا فائدہ پتا لگایا ہے کہ جان کر کوئی بھی حیران ہوجائے گا۔


ڈیوک یونیورسٹی میڈیکل سینٹر شمالی کیرولینا کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اپینڈکس میں ایسے اچھے بیکٹیریا محفوظ ہوتے ہیں جو ہیضے یا پیٹ کی خرابی کی صورت میں معدے کو ٹھیک رکھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ بیکٹیریا اس وقت ایکشن میں آتے ہیں جب ہماری آنتوں اور معدے میں موجود اچھے بیکٹیریا ہیضے یا اس طرح کی وبائی امراض کی وجہ سے جسم سے نکل جاتے ہیں۔پروفیسر بل پارکر کاکہنا ہے کہ اس بات کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے کہ اگر اپینڈکس میں سوزش ہوجائے تو اسے رکھنے کی بجائے جسم سے نکال دینا چاہیے۔اس کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اپینڈکس کا فائدہ ضرور ہے لیکن اس کی سوزش کی سورت میں اسے نکال دینا ہی بہتر ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں