غصہ کا علاج شکر اور لیموں ملا شربت
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
anger treatment

غصہ کا علاج شکر اور لیموں ملا شربت

اگر کسی وقت آپ کو شدید غصہ آجائے تو ایک گلاس پانی میں لیموں کے ساتھ ایک چمچہ شکر ملا کر پی جائیں یا ایک چاکلیٹ کھالیں۔ کیونکہ امریکامیں ایک مطالعاتی تحقیق سے یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ غصے کی حالت میں ایک گلاس لیموں کے شربت میں ایک چمچہ شکر ملا کر پینے سے انتہائی کم وقت میں طبیعت کی اشتعال انگیزی دور ہوجاتی ہے۔محققین کا دعویٰ ہے کہ شکر ملا شربت خون میں فوراشامل ہو کر دماغ کو توانائی پہنچاتا ہے۔کیونکہ غصے کی حالت ، مزاج کی برہمی یا اشتعال کی صورت میں خون میں شامل گلوکوز میں کمی ہوجاتی ہے جس سے دماغ کو توانائی نہیں ملتی۔ تحقیق کے معاون سربراہ اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغیات و نفسیات کے پروفیسربریڈ بشمین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ غصہ یا اشتعال انگیزی سے گریز کرنا چاہیے اور اس کے لیے ہر فرد کو اپنے مزاج پر قابوپانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ گلوکوز آپ کے دماغ کو بے پناہ توانائی فراہم کرسکے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں