امریکا میں پیٹ میں غبارے ڈال کر وزن گھٹانے کے علاج کی منظوری
adiposity scientific research treatment america

امریکا میں فوری طورپر وزن گھٹانے کے ایک اہم اور عجیب طریقہ علاج کی منظوری دیدی گئی ہے جس میں پیٹ میں غبارے ڈال کر وزن کم کیا جائے گا۔

ماہرین نے یہ طریقہ ان لوگوں کے لیے تجویز کیا ہے جن کا موٹاپا ان کی جان کے درپے ہو اور انہیں فوری طور پر وزن کم کرنا ہو اور اسے گیسٹرک بائی پاس سرجری کہا جاسکتا ہے لیکن اس عمل کو ’’ری شیپ‘‘ کا نام دیا گیا ہے       جسے انجام دینے میں 10 سے 15 منٹ لگتے ہیں اور حلق کے ذریعے دوغبارے معدے میں ڈال کر انہیں پھلادیا جاتا ہے۔ اسٹینفرڈ یونیورسٹی اسپتال کے ڈاکٹر جان مارٹن کے مطابق پھولے ہوئے غباروں کی وجہ سے مریض کم کھاتا ہے اور کچھ عرصے میں 60 سے 70 پونڈ وزن کم کرلیتا ہے جسے اب امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ کمپنی نے استعمال کے لیے منظور کرلیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق کئی مریضوں نے پہلے 6 ماہ میں اپنے جسم کا 10 فیصد تک وزن کم کیا ہے اور اس کے بعد غبارے کو معدے سے واپس کھینچ کر نکال لیا گیا جسے اینڈوسکوپی جیسے آلے سے منہ کے ذریعے پیٹ میں داخل کیا گیا تھا۔ ان غباروں کی شکل باڈی بلڈنگ کے ڈمبیل کی طرح ہے لیکن اس پر 6 سے 8 ہزار ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں