وہ پانچ مفید تازہ پھل اور سبزیاں جو آپ کا وزن بڑھا سکتی ہیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
adiposity reason useful vegetables health

تازہ پھل اور سبزیاں صحت کیلئے بہت مفید ہوتی ہیں جن سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے مگر صحت کا خاص خیال رکھنے والے افرادکو یہ بات بھی جان لینی چاہئے کہ ان میں سے کچھ پھل اور سبزیاں ایسی بھی ہیں جن کے مسلسل کھانے سے وزن بڑھ سکتا ہے ۔ان میں آلو،کیلا،ناشپاتی ،کھجوراورآم سر فہرست ہیں۔

آلو

ایکسپریس ٹریبون نے غذائی ماہر ایلوئس باسکس کے حوالے سے لکھا  کہ آلومیں نشاستہ اور کاربوہائیڈریٹس بہت زیادہ پائے جاتے ہیں جن سے وزن بڑھنے کا کافی حد تک اندیشہ ہوتا ہے ۔پوٹاشیئم اور وٹامن سی سے بھرپور ایک درمیانے سائز کے آلو میں 100کیلوریز ہوتی ہیں۔فرائی کرنے پر یہ اور زیادہ نقصان دہ ہوجاتے ہیں اور اگر ان میں مائیونیز بھی شامل کرلی جائیں تواسکا مطلب ہے ہم اپنے جسم کو کیلوریز سے ٹھوس ٹھوس کر بھر رہے ہیں کیونکہ100 گرام مائیونیز میں تقریبا 6سو کیلوریز ہوتی ہیں۔

کیلا
کیلوں میں پوٹاشیئم ،اہم وٹامنزاور فائبر ہوتے ہیں اور اگر یہ نارمل روٹین میں کھائے جائیں تویہ صحت کیلئے اچھے ہوتے ہیں تاہم ”ہیلتھ لائن “ کے مطابق ایک درمیانے سائز کے کیلے میں 105کیلور ی اور 27گرام کاربوہائیڈریٹس ہوتی ہیں۔

ناشپاتی
ناشپاتی کے اندر ”فیٹس “کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے تاہم یہ فیٹس کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں ۔ایک درمیانے سائز کی ناشپاتی کے اندر 276کیلوریز اور 27.6گرام فیٹس پائی جاتی ہے۔

کھجور
کھجوروں میں آئرن اور غذائی فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے مگر انہیں زیادہ کھانے سے وز ن بڑھ سکتاہے ۔ماہرین کاکہناہے کہ جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ زیادہ کھجوریں کھانے سے گریز کریں کیونکہ ایک کھجور کے اندر 66کیلوریزہوتی ہیں۔

آم 
آم ہر پاکستانی کاپسندیدہ پھل ہے مگر وہ وزن کم کرنے کی خواہشمندافرادکو آم کھانے چھوڑدینے چاہئے کیونکہ دوسرے پھلوں کی طرح آم بھی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ان میں فائبر ،وٹامن سی اور اہم غذائی اجزاءپائے جاتے ہیں مگر ان میں شوگر اور کاربوہائیڈریٹس کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ہے ۔ماہرین خوراک کے مطابق ایک آم میں 135کیلوریز،31گرام شوگر اور35گرام کاربوہائیدریٹس پائی جاتی ہیں۔
غذائیت سمیت فیٹس اورکاربوہائیڈریٹس سے بھرپور ان پھلوں کو معتدل طریقے سے کھاناچاہئے کیونکہ انکی زیادہ مقدار وزن بڑھانے کا سبب بن سکتی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں