سوزوکی ویگن آر کا نیا ماڈل مارکیٹ میں آگیا، قیمت انتہائی مناسب
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
suzuki announced cars

سوزوکی موٹرز نے اپنی مقبول ترین گاڑی ویگن آر کا نیا ماڈل فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاک سوزوکی موٹرز نے ویگن آر 2018 ماڈل کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نئے ماڈل کو پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔ نئے ماڈل میں ایلو وہیل اور کروم ٹیل گارنس جیسے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی ویگن آر وی ایکس ایل ان تبدیلیوں کے ساتھ فروخت کی جائے گی۔ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت پہلے 11 لاکھ 14 ہزار روپے تھی مگر اب اسے 50 ہزار روپے بڑھا کر 11 لاکھ 64 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کمپنی نے اس گاڑی کی بکنگ روک دی تھی اور اس کی وجہ بتانے سے گریز کیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں