معروف آن لائن ٹیکسی سروس نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
services taxi online

کریم سروسز نے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے، یہ اعلان کریم کے پبلک افئیرز کے ہیڈ نے ایک پریس ریلیز کے زریعے کیا۔کریم کے پبلک افئیرز کے ہیڈ سبطین نقوی کا کہنا تھا کی کرایوں میں اضافہ پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث کیپٹنز کو ہونے والی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جارہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافہ کراچی ،لاہور اور اسلام آبا دمیں کیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کرایے میں کیے گئے اضافے سے متعلق کریم سروسز کے کیپٹنز کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ان کی جانب سے جاری پریس ریلریز میں کہا گیا کہ کرایوں میں اضافے کا اثرکریم کے پیک فیکٹر پر بھی ہوگا۔البتہ انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ کرایوں میں کس حد تک اضافہ کیا گیا ہے۔اس بارے میں کریم صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک کریم کے کرایوں میں 9 فیصد تک اضافے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس حوالے سے سبطین نقوی نے کہا کہ ابھی اس بات کا تعین کیا جارہا کہ کتنا اضافہ کیا جائے گا ، لیکن اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کریوں میں اضافہ انتہائی کم ہوگا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں