گاڑیاں بنانیوالی کمپنی واکس ویگن نے اپنی ہزاروں گاڑیاں واپس منگوالیں
sent back defect cars

گاڑیاں بنانیوالی جرمن کمپنی واکس ویگن نے بریکس کی خرابی کے انکشاف پر اپنی ہزاروں گاڑیاں واپس منگوالیں۔
تفصیلات  کے مطابق معروف کار ساز کمپنی واکس ویگن کے بریک میں ممکنہ خرابی پر اپنی13600 ہزارآڈی اور واکس ویگن گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کیا جس میں چین سے منگوائی جانیوالی گاڑیوں کی تعداد 50ہزار کے لگ بھگ ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق واپس منگوائی جانیوالی 135683گاڑیوں میں 2009-10ءواکس ویگن جیٹااے 5سیڈنز، 2009ءواکس ویگن جیٹا سپورٹ ویگن ، ای او ایس، جی ٹی آئی ، ریبٹ ، آڈی اے 3اور 2010ءواکس ویگن گولف اے 6گاڑیاں شامل ہیں، ان گاڑیوں میں اینٹی لاک بریک سسٹم یا آٹوالیکٹرانک سٹیبلٹی کنٹرول سسٹم میں خامی کی شکایات تھیںجس کی وجہ سے ان کو کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ کمپنی نے یہ بھی بتایاہے کہ مالکان کو مطلع کردیاجائے گا اور ان کی مرمت کا کام مفت کیا جائے گا، ابتدائی طورپر ایک سولجر کمپاﺅنڈ کی طرف سے مناسب طریقے سے استعمال نہ کیے جانے پر یہ خامی سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے پڑنے والے کریکس کی وجہ سے کرنٹ صحیح طریقے سے آگے نہیں پہنچ پاتا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں