آئی ٹی کے شعبے میں ہر سال کتنے ماہرین کا اضافہ ہورہا ہے جان کر آ پ حیران ہو جائیں گے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
sectors salary it

 آئی ٹی کے شعبے میں ہر سال دس ہزار نئے ماہرین کا اضافہ ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار ینگسٹ آئی ٹی ایکسپرٹ سیدہ ثمرینا علی نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تین ارب روپے سے زائد آئی ٹی کے ذریعے زرمبادلہ بھی کما رہا ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور نوجوانوں کے لئے بہت سکوپ ہےجس کے ذریعے وہ جدید ترین ٹیکنالوجی میں اپنا لوہا منواسکتے ہیں چونکہ پاکستان میں اس کے ذریعے کئی آسکر ایوارڈ بھی جیتے ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں استعمال ہونے والے آلات اور مشینری کو ہر قسم کے ٹیکسز سے آزاد کیا جائے تاکہ یہ ٹیکنالوجی مزید سستی ہو اور ہر ایک کی دسترس میں آجائے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف ملک کے بڑے شہروں بلکہ 19 چھوٹے گائوںمیں بھی آئی ٹی کی ترقی کے لئے تیزی سے کام ہو رہا ہے اور اس سے ای ٹریڈ میں بھی بے حد ترقی ہورہی ہے چونکہ نہ صرف کمپیوٹر بلکہ اسمارٹ فون کا بھی استعمال بڑھتا جارہا ہے جس کے ذریعے نہ صرف عام آدمی پوری دنیا سے جڑ جاتا ہے بلکہ جو معلومات چاہیں وہ آپ کو لمحوں میں مل سکتی ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں