خبردارتین ماہ کے اندریہ کام کرلوورنہ۔۔۔۔حکومت نے انڈوں کاکاروبارکرنیوالوں کوبڑی دھمکی دیدی
punjab food authority warning eggs

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خراب انڈوں کے کاروبار کی بڑھتی ہوئے شکایات کے پیش نظر انڈوں کا کاروبار کرنیوالوں کو معیار بہتر کرنے کے لئے تین ماہ کی ڈیڈلائن دے دی ہے اور اس حوالے سے یکم اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے مقررمدت کے بعد ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کرنے کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے دفتر سے جاری ہونے والی وارننگ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پیور فوڈ ریگولیشنز2017کے مطابق انڈوں کو ایسی جگہ پر محفوظ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جہاں درجہ حرارت25 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو۔علاوہ ازیں انڈوں کے اوپر تاریخ تنسیخ بھی واضح طور پرلکھی جائے۔انڈوں کے ٹرے صاف ،خشک جگہ پر رکھنے اور تیز روشنی سے بچانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔وارننگ میں مزید کہا گیا ہے کہ انڈوں کا چھلکا صاف اور ٹوٹا ہوا نہ ہو۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے رعائتی مدت برائے اصلاح معیار3 مہینے مقرر کی ہے جو 30مارچ2018 کو حتم ہو جائے گی ۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ خراب انڈوں کے کاروبار کی بڑھتی ہوئے شکایات کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ مقرر مدت کے بعد ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے گی

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں