گھریلو اور کمرشل جائیدادیں 12سے 15 لاکھ روپے مرلہ مہنگی، پراپرٹی کا کاروبار ٹھپ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
property tax

  ایف بی آر کی جانب سے گھریلو اور کمرشل جائیدادوں پر نئے ٹیکس سے رہائشگاہیں 5 سے 12 جب کہ کمرشل جائیدادیں 3 لاکھ سے 15 لاکھ فی مرلہ مزید مہنگی ہوگئیں جس کے باعث رئیل اسٹیٹ کا کاروبار مزید ٹھپ ہو کر رہ گیا۔

 وفاقی حکومت کی جانب سے منی بجٹ کے اعلان کے بعد ایف بی آر کی جانب سے جائیداد کی قیمتوں میں عائد ٹیکس کے باعث گھریلو اور کمرشل پراپرٹیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، نجی ہاؤسنگ اسکیموں اور رئیل اسٹیٹ کا کاروبار نئی حکومت میں پہلے ہی شدید متاثر تھا وہ اب ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں رجسٹری برانچوں کا مطلوبہ ٹارگٹ آدھے سے بھی کم ہوکر رہ گیا مزید ٹیکس عائد ہونے سے اس میں مزید کمی آئیگی۔ایف بی آر کی جانب سے جائیداد پر نئے ٹیکس عائد کرنے سے مختلف علاقوں میں رہائشی و کمرشل جائیدادوں کی سابقہ اور موجودہ قیمتوں کا تعین کیا تو پتا چلا کہ شہربھر میں رہائشی اور کمرشل پراپرٹیز میں چار سے 18 لاکھ روپے فی مرلہ اضافہ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں