بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
owners richest man amazon

بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا،آمیزون کے بانی جیف بیزوزامیر ترین شخص بن گئے

معروف آن لائن ریٹیلر آمیزون کے بانی جیف بیزوز نے ایک بار پھر بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا ہے۔گزشتہ روز سہ ماہی رپورٹ کے بعد آمیزون کے حصص میں اضافے نے جیف بیزوز کو امیر ترین افراد کی فہرست میں نمبرون پوزیشن پر پہنچا دیا ہے جن کے اثاثوں میں راتوں رات لگ بھگ 7 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔اس وقت جیف بیزوز کے اثاثے 90 ارب ڈالرز (94 کھرب پاکستانی روپوں سے زائد) سے زائد ہیں جبکہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 88.5 ارب ڈالرز (90 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔جیف بیزوز گزشتہ تیس برسوں کے دوران دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز پانے والے چھٹے فرد ہیں جبکہ وہ ارب پتی افراد کی فہرست میں بیس سال قبل شامل ہوئے تھے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں