ایک دن میں 25 ارب ڈالر سے زائد کی خریداری
online shopping festival china

خریداری کے سالانہ تہوار ’سنگلز ڈے‘ میں آن لائن شوپنگ کمپنی علی بابا نے ایک روز میں آن لائن فروخت کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے صرف 24 گھنٹوں میں 25 ارب 4 کروڑ ڈالر کی اشیا فرخت کر دیں۔

اس ’سنگلز ڈے‘ شاپنگ کے دوران علی بابا کمپنی نے ٹی وی سے لیکر پرتعیش کشتیاں تک فرخت کیں۔ یہ فیسٹیول پہلی مرتبہ آن لائن مارکیٹنگ کمپنی علی بابا نے 2009 میں متعارف کرایا تھا، جو ہر سال 11 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ چین کی اسمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنیوں کے مطابق سنگلز ڈے میں اب تک ایک روز میں سب سے بڑی آن لائن خریداری کی گئی۔ علی بابا کمپنی نے گزشتہ برس اسی فیسٹیول کے دوران ایک دن میں 17 ارب ڈالر سے زائد کی فروخت کی تھی، تاہم موجود فیسٹیول کے دوران فیل 41 فیصد زیادہ ہے۔ علاوہ ازیں آن لائن بزنس میں علی بابا کی حریف کمپنی جے ڈی ڈاٹ کام نے بھی سنگلز ڈے فیسٹیول میں کارروبار کی تیزی کے بارے میں بتایا۔  چین کی ارب 30 کروڑ سے زائد آبادی کا نصف حصہ روز مرہ کی زندگی میں پیغام رسانی، خرید و فروخت، خبروں اور تفریح کے لیے اسمارٹ فون کا ہی استعمال کرتا ہے۔ اسی حوالے سے علی بابا کمپنی نے بتایا کہ اس فیسٹیول کے دوران 90 فیصد سے زائد کی خریداری موبائل کے ذریعے ہی ہوئی ہے۔ علی بابا نے سنگلز ڈے امریکا کے ’بلیک فرائی ڈے‘ شاپنگ فیسٹیول کے جواب میں متعارف کرایا تھا جس نے علی بابا کو ای کامرس انڈسٹری میں ’ایمازون‘ کی طرح دنیا کی صف اول کی کمپنیوں کے برابر لاکھڑا کیا، اس کے علاوہ جے ڈی ڈاٹ کام بھی 500 سرِفہرست ویب سائٹ میں شامل ہوگیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں