پاکستانیوں کےلئے ایک اور تشویشناک خبر آ گئی، تیاریاں شروع
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
oil prices oil

 یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات 5 روپے 75 پیسے مہنگی کرنے کی تیاریاں

حکومت نے بجٹ سے پہلے ہی عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ، حکومتی تیاریوں کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 75  پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔ مالی سال17-2016 کا بجٹ 3 جون کو پیش کیا جائے گا لیکن اس سے پہلے ہی یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ یکم جون سے ہائی اوکٹین کی قیمت میں 5 روپے 75  پیسے اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 80 پیسے ، مٹی کا تیل 3 روپے 40 پیسے ، لائٹ ڈیزل2 روپے 97 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں