تیل برآمد کرنیوالے ممالک کی آپسی لڑائی میں پٹرولیم مصنوعات صارفین کےلئے خوشخبری آ گئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
oil prices oil

تیل برآمد کرنے والے ممالک پیداوار کے انجماد پر متفق نہ ہوسکے،قیمت میں مزید کمی

قطر میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کے اجلاس میں پیداوار کے انجماد پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعدعالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا۔اجلاس کے چند گھنٹوں بعد ہی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی ہوگئی۔اجلاس کا مقصد تیل کی پیداوار کو موجودہ شرح پر منجمد کرنا تھا تاکہ اتفاق رائے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہو سکے۔تاہم تیل کی مارکیٹ میں ایران کے کردار کی وجہ سے اجلاس میں پیداوار منجمد کرنے پر اتفاق رائے نہ ہو سکا۔سعودی عرب اپنی تیل کی پیداوار پر اس وقت تک کوئی حد مقرر نہیں کرنا چاہتا جب تک ایران بھی ایسا ہی کرنے پر تیار نہ ہو جائے۔ادھر ایران عالمی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد زیادہ سے زیادہ تیل فروخت کرنا چاہتا ہے اور اس نے اس اجلاس میں شرکت بھی نہیں کی۔چھ گھنٹوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد قطر کے توانائی کے وزیر محمد بن صالح ال سدا نے کہا تیل پیدا کرنے والے ممالک کو ’مزید وقت کی ضرورت ہے۔‘اجلاس میں اوپیک کے رکن ممالک کے ساتھ روس جیسے ممالک نے بھی شرکت کی جو تیل برآمد تو کرتے ہیں لیکن اوپیک کے رکن نہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں