بھارت میں بینک کی غلطی سے خاتون کے اکاؤنٹ میں ایک ارب منتقل
mistake bank women india

میرٹھ کے  رہائشی سنگھ یادو کی بیوی شیتل کے اکاؤنٹ میں چند روز پہلے بینک کی غلطی سے ایک ارب روپے منتقل ہوگئے جس کا پتا چلتے ہی انہوں نے فوری طور پر بینک کو خبر کردی۔

 بھارت میں یہ افواہیں گشت کررہی ہیں کہ نریندر مودی کی حکومت نے ایک خصوصی اسکیم کے تحت ’’جن دھن اکاؤنٹ‘‘ کھولنے والے ہر شہری کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے جمع کروادیئے ہیں۔ شیتل یادو نے بھی ایک نجی بینک میں جن دھن اکاؤنٹ کھولا ہوا ہے۔ اگرچہ شیتل اور سنگھ کو اس افواہ پر یقین نہیں تھا لیکن پھر بھی گزشتہ ہفتے انہوں نے مقامی اے ٹی ایم پہنچ کر اکاؤنٹ میں موجود رقم معلوم کی تو پتا چلا کہ شیتل کے جن دھن اکاؤنٹ میں 99,99,99,339 روپے ہیں جس پر دونوں میاں بیوی حیران رہ گئے کیونکہ ان کے حساب سے اس اکاؤنٹ میں صرف 611 روپے ہونے چاہئے تھے۔ پہلے وہ اسے غلطی سمجھے لیکن بار بار اکاؤنٹ میں رقم معلوم کرنے پر یہی ہندسہ ان کے سامنے آرہا تھا۔ یہ دیکھ کر انہوں نے بینک کی متعلقہ برانچ کو اکاؤنٹ بیلنس درست کرنے کی فوری درخواست دے دی لیکن بینک حکام نے نہ تو وہ درخواست قبول کی اور نہ ہی اپنی غلطی تسلیم کی، اس کے بجائے شیتل کا اکاؤنٹ معطل (ہولڈ) کردیا گیا۔ بینک کے اس رویّے پر سنگھ اور شیتل یادو نے میڈیا نمائندوں سے رابطہ کیا اور انہیں اس سارے واقعے کے بارے میں بتایا۔ شیتل یادو کا کہنا ہے کہ انہیں بینک کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس کے مندرجات وہ پوری طرح سمجھ نہیں پارہی ہیں۔ انہوں نے بینک کی کارکردگی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پریشانی اور شور شرابے کے باوجود انہیں اس ایمانداری کا کوئی انعام نہیں ملا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں