گیس کے بلوں میں اضافے کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
increase bill gas

وفاقی حکومت نے گیس کے بلوں میں اضافے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

گیس کے ماہانہ بلوں میں اضافے کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وزارت توانائی کے سینئر افسران پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی کی سربراہی شیرافگن خان کریں گے۔ اس کمیٹی میں شاہد یوسف، عمران احمد اور ایس این جی پی ایل کے جنرل منیجر شامل ہوں گے۔تحقیقاتی کمیٹی گیس کے بلوں میں اضافے کے اسباب و وجوہات کا جائزہ لے گی اور تحقیقات کی روشنی میں بلوں کے نظام میں ترامیم کی سفارش بھی کرسکے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا نامناسب ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں