ود ہولڈنگ ٹیکس غلطی سے 0.6فیصد کی شرح سے کٹا ہے تو واپس کیا جائےگا ،اسحق ڈار کی تاجر وفد کو یقین دہانی
government of pakistan tax ishaq dar

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کے تمام خدشات دور کرے گی،بینکوں نے اگر غلطی سے ود ہولڈنگ ٹیکس0.6فیصد کی شرح سے کاٹا ہے تو واپس کیا جائے گا ۔

۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحق ڈار سے صدر پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں ادریس نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں و د ہولڈنگ ٹیکس کے مسئلے سمیت تاجر برداری کودرپیش مسائل کے حل پر بات چیت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں تاجر وں کے جلد سے جلد انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔وزیر خزانہ اسحق ڈار نے تاجر وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت تاجروں کو تمام تر خدشات دورکرے گی اور جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اعشاریہ 6فیصد ٹیکس نان فائلز پر ہے ،اگرنان فائلز سے ود ہولڈنگ ٹیکس وصول ہو گیا ہے تو واپس کیا جائے گا ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں