مختلف اقسام کی دالیں 10 روپے کلو تک سستی ہوگئی
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
decrease price announced

عوام کے لیے اچھی خبریہ ہے کی مختلف اقسام کی دالوں کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔

گروسرز ایسوسی ایشن کے مطابق شہر میں مختلف اقسام کی دالیں 10 روپے کلو تک سستی ہوگئی ہیں۔ ریٹیلرز کے مطابق مونگ کی دال 100روپے سے کم ہوکر90 روپے کلو، مسور کیدال 10روپے کمی سے 70روپے کلو، دال چنا 10روپے کمی سے 100روپے کلو اور دال ماش 8 روپے کمی سے 100روپے کلو ہوچکی ہے۔ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال طلب سے دگنی دالیں درآمد کی گئیں، جسکی وجہ سے دالوں کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں دالوں کے ریٹ آدھے ہوچکے ہیں مگر اسکا مکمل فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا جارہا، جس کے لیے پرائس کنٹرول اتھارٹی کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں