پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال
changes prices oil

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے ۔
 اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھیجی جانے والی سمری میں ہائی اوکٹین کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے 71 پیسے ، لائٹ ڈیزل ایک روپیہ 81 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 10 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے کی کمی کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی تجاویز پر کل غور کیا جائے گا اور قیمتوں میں ردو بدل کی حتمی منظوری کل وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں دی جائے گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں