اوگرا اور گیس کمپنیوں نے اضافی بل کا ذمے دار حکومت کو قرار دیدیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
bill gas ogra

گیس کمپنیوں اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے اضافی گیس بل کا ذمے دار حکومت کو قرار دے دیا۔

کابینہ سیکریٹریٹ میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے قائم مقام ڈائریکٹر عامر طفیل نے کہا کہ صارفین کو غلط بل نہیں بھیجے گئے بلکہ حکومت کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے سبب واجبات میں اضافہ کیا گیا۔انہوں نے سینیٹرز کو بتایا کہ گیس کمپنیاں اور اوگرا اس سلسلے میں کچھ نہیں کر سکتے، جن صارفین کو 20ہزار سے زائد کے بل بھیجے گئے ہیں، ہم نے انہیں سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ 4 اقساط میں اس رقم کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ صارفین اپنے چولہے 24 گھنٹے چلاتے ہیں جس کے سبب وہ بل کی ادائیگی کے اوپری سلیب میں چلے گئے ہیں اور نتیجتاً انہیں زائد رقم کی ادائیگی کرنی پڑے گی، البتہ آنے والے دنوں میں گیس کے استعمال میں کمی کی بدولت بلوں میں کمی واقع ہو گی۔دوران اجلاس اوگرا کی چیئرپرسن عظمیٰ عادل نے بتایا کہ اوگرا نے ضروری آمدن کا جائزہ لنے کے بعد تفصیلات وزارت پیٹرولیم کو بھیجیں، جس نے اسے حکومت کو ارسال کیا جس کے بعد حکومت نے قیمتوں اور سلیب میں اضافے کا حتمی فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک ایم ایم بی ٹی ٹی یو کی لاگت 630 روپے ہے لہٰذا اوگرا نے 3 سلیب تجویز کیے اور یہ بھی تجویز پیش کی گئی کہ 50فیصد لاگت کو پہلے سلیب کے ذریعے ہی حاصل کیا جائے، دوسرے سلیب میں 100فیصد رقم لی جائے جبکہ تیسرے سلیب میں فی ایم ایم بی ٹی یو 780 روپے چارج کیے جائیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں